Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملاقات سے انکار پر حیران ہوں،شاہ محمود

اسلام آباد...وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک ہند وزرائے خارجہ ملاقات کی منسو خی پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ملاقات سے انکار پر حیران ہوں اور تعجب بھی ہوا۔ لگتا ہے ہند میں گھبراہٹ کی لہر پیدا ہوئی ہے۔ملاقات سے پہلے ہی ہندکے قدم ڈگمگا گئے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان خطے کی بہتری چاہتا ہے۔ بلوچستان میں ہندوستانی مداخلت کے باوجود آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ اسی لئے وزیراعظم عمران خان نے ہندوستانی ہم منصب کو خط لکھا اور نئی دہلی کو مثبت پیغام دیا لیکن ہند کی ترجیحات کچھ اور ہی ہیں۔انہوںنے کہا کہ کسی بھی مسئلے کا حل مذاکرات سے ہی نکل سکتا ہے۔ دہائیوں سے الجھے مسائل کو سلجھانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان نے ہند کو ہر مرتبہ مذاکرات کی پیشکش کی لیکن افسوس ہے ہند کی جانب سے کبھی مثبت جواب نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہند کی سیاست تقسیم دکھائی دے رہی ہے۔لگتا ہے اگلے انتخابات کی تیاری ہورہی ہے۔ پاکستان کو خطے میں امن و استحکام اور ہند کو سیاست کی فکر ہے۔

شیئر: