Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف اور حنیف عباسی کی تصاویر کے معاملے کی تحقیقات

  راولپنڈی... پنجاب حکومت کی کمیٹی نے اڈیالہ جیل میں نواز شریف اور حنیف عباسی کی تصاویر کے معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔حکومت نے اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ حنیف عباسی کی تصاویر کا نوٹس لیا تھا۔ معاملے کی تحقیقات کے لئے ڈی آئی جی جیل فیروز شوکت اور اے آئی جی ملک صفدر نواز پر مشتمل2 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔تحقیقاتی کمیٹی 72 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی۔ کمیٹی تحقیقات کرے گی کہ جیلر کے کمرے میں تصاویر بنانے کی اجازت کس نے دی؟ حنیف عباسی کو ایڈمن بلاک میں کیوں لایا گیا ۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف، صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی رہائی سے قبل اڈیالہ جیل میں نواز شریف کی حنیف عباسی اور دیگر لیگی رہنماوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر تحقیقات کا حکم دیا گیاتھا۔

شیئر: