Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاحت سے آمدنی میں 15فیصد اضافہ کیسے؟

جدہ ... سیاحتی کمپنیوںاورہوٹلوں کے مالکان نے امید ظاہر کی ہے کہ سیاحتی ویزوں کے اجراءسے شعبہ سیاحت کی آمدنی میں 15فیصد کا اضافہ ہوگا اور 10ہزار نئی اسامیاں پید ا ہونگی۔ سیاحتی پروگراموں کی اسپیشلسٹ کمپنیوں کے درمیان مسابقت کی شرح بڑھے گی۔ معیاری خدمات پیش کرنے کا رجحان فروغ پائیگا۔ علاوہ ازیں دنیا بھر کے ممالک کے سیاحوں کی آمد کے باعث سعودی ٹورسٹ گائیڈز کا کلچر بھی مقبول ہوگا۔ مالکان کا کہناہے کہ سیاحتی ویزوں کاپروگرام آخری مرحلے میں ہے۔ عملدرآمد سے سیاحت کے پورے شعبے پر خوشگوار اثرات پڑیں گے۔
 

شیئر: