Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قیام امن کیلئے گاندھی کے عدم تشدد کے پیغام کو عام کیا جائے،شوبھنا رادھا کرشنا

    ریاض- - -  -- گاندھی فورم کی چیئرپرسن شوبھنا رادھا کرشنا  نے جمعرات کو کنگ فیصل اسلامک اسٹڈیز اینڈ ریسرچ سنٹر ریاض میں لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کے مختلف علاقوں میں تشدد او رکشمکش ختم کرانے اور امن کی بحالی کیلئے مہاتما گاندھی کے افکار سے استفادہ کیا جائے۔ اس کی ضرورت ماضی کے مقابلے میں آج کہیں زیادہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ گاندھی کے عدم تشدد کے پیغام کا پرچار کرے۔ گاندھی نے زندگی بھر اس پیغام کو عام کرنے کی کوشش کی اور اس کی خاطر اپنی جان بھی دیدی۔ سنٹر میں سفیر ہند احمد جاوید ، متعدد سفارتکار ، اسکالر اور عام افراد موجود تھے۔ شوبھنا رادھا کرشنا نے توجہ دلائی کہ گاندھی جی نے ماحولیات، اقتصاد اور تعلیم کے شعبوں پر بھی توجہ مرکوز کی۔ ان کی خدمت کا دائرہ سیاست تک محدود نہیں تھا۔ ان کی پختہ سوچ یہ تھی کہ بنی نوع انسان کی صلاح و فلاح کے کا م کئے جائیں ۔ ناخواندگی اور نسل پرستی کو مٹایا جائے ۔ عصر حاضر میں دنیا بھر کو سائنس و ٹیکنالوجی میں ترقی کے باوجود بہت سارے چیلنج درپیش ہیں۔ ہمیں نئی دنیا بنانے ، سنوارنے کیلئے عدم تشدد کی پالیسی اپنانا ہوگی۔
مزید پڑھیں:- - - - -  --سعودی عرب نے "صحت سیاحت"کے عالمی منصوبے "أ مالا" کا اعلان کر دیا

رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: