Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آٹو ملا نہ ایمبولینس،لاش ٹھیلے پر لے جانا پڑی

نئی دہلی۔۔۔۔کمہار باڑا کے رہنے والے شخص کی اسپتال میں موت ہوگئی۔اہل خانہ لاش لے جانے کیلئے ایمبولینس کا انتظار کرتے رہے مگر کوئی انتظام نہ ہوسکا۔ انہوں نے آٹو ڈرائیوں سے فریاد کی مگر کوئی لاش لے جانے کیلئے تیار نہیں ہوا۔مجبور ہوکر اہل خانہ ٹھیلے پر لاش رکھ کر لے گئے۔اطلاع کے مطابق کمہار باڑا کے رہنے والے پریم چند کی اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعدانہیں فوراً اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران اُس کی موت ہوگئی۔ عزیز و اقارب اسپتال پہنچے اور لاش گھر لے جانے کیلئے اسپتال انتظامیہ سے ایمبولینس مہیا کرانے کی درخواست کی مگر گھنٹوں انتظار کے بعد کوئی سہولت نہ مل سکی۔اسپتال کے ڈاکٹروں نے کہا کہ لاش ٹھیلے کے ذریعے لے جانے کے واقعہ کا علم نہیں۔اگرایسا ہوا تو تحقیقات کرکے متعلقہ افراد کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔
مزید پڑھیں:- - - -مہاراشٹر : اونچی ذات کے لوگوں نے خاتون کو برہنہ کرکے زدوکوب کیا

رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: