Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر حل کرائے“

نیو یارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس سے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مطالبہ کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی ادارے کی قراردادوں کے مطابق حل کرایا جائے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے ذیل میں شاہ محمود قریشی نے عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق اہم ملاقات میں خطے کی صورت حال پر گفتگو کے علاوہ مذاکرات کے ذریعے علاقائی امن کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیریس نے عالمی امن کیلئے پاکستانی کوششوں کا اعتراف کیا اور کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کا اہم شراکت دار ہے ۔ اس دوران وزیر خارجہ نے انتونیو گوتیریس کو کشمیر میں ہندوستانی جارحیت پر بریفنگ بھی دی اور ہندوستانی فوج کے مظالم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر حل کروائیں۔
 
 

شیئر: