Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گردوں کا اسکول پر حملہ

چترال: پاک افغان سرحد ارندو گول کے علاقے میں دہشت گردوں نے تعلیمی ادارے پر حملہ کردیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز دہشت گردوں کی جانب سے گورنمنٹ پرائمری اسکول میں گھس کر فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ کیا گیا جس سے اسکول کی عمارت تباہ ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی اداروں کی بھاری نفری متاثرہ اسکول کا معائنہ کرنے گئی تو دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر بھی فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ پر جنگل میں چھپے دہشت گرد فرار ہو گئے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسکول کی اتوار کے روز چھٹی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم اسکول کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے ۔
 

شیئر: