Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں دنیا کی سب سے بڑی چھتری کب؟

مکہ مکرمہ...باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ مسجد الحرام کی تیسری سعودی توسیع والے شمال مغربی صحن میں دنیا کی سب سے بڑی چھتری کی تنصیب کا وقت قریب آچکا ہے۔ الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔ چند دن میں چھتری نصب کردی جائیگی۔ دیو ہیکل چھتری کے سائبان تلے 3500افراد نماز ادا کرسکیں گے۔ اسکا رقبہ 53x53میٹر ہے۔ چھتری کا وزن 500ٹن سے زیادہ ہوگا۔ یہ 30میٹر اونچی ہوگی۔ نمازیوں کو درکار جملہ خدمات سے آراستہ ہوگی۔ یہاں پینے کے پانی، وضو خانے اور ہوا کو خوشگوار رکھنے والا نظام ، رہنما بورڈز، صوتی نظام اور سی سی ٹی وی کیمرے کا انتظام ہوگا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مسجد الحرام کی توسیع مطاف کی توسیع ، الحجون انڈر پاس، البیبان میں سروس اسٹیشن ، کدی پبلک ٹرانسپورٹ اسٹیشن کے کام جلد شروع کئے جائیں گے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کدی اسٹیشن وقف ملک عبدالعزیز ٹاورز کے عقب میں بنایا جائیگا۔ علاوہ ازیں صحنو ںکے باہر سے مختلف منزلوں تک پہنچنے کیلئے خصوصی راہداری بھی تعمیر ہوگی۔

شیئر: