Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی سرحد پرہنگامہ، پولیس اور کسانوں میں جھڑپ

نئی دہلی۔۔۔۔قرض معافی، گنا کی قیمتوں ، بجلی بل ، تیل کے نرخوں میں اضافہ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف منگل کو بھارتیہ کسان یونین کی سربراہی میں دہلی کی جانب مارچ کرنے والے ہزاروں کسانوں اور مظاہرین کو پولیس نے دہلی کے ضلع غازی آباد اور یوپی کی سرحد پر بیریکنگ کرکے روکنے کی کوشش کی جس کے بعد جھڑپ شروع ہوگئی۔پولیس نے کسانوں کے ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے گولے داغے اور آبی توپوں کااستعمال کیا۔مظاہرے میں شریک کسانوں کے ٹریکٹرز اور گاڑیوں کے ٹائرسے ہوا نکال دی اور لاٹھی چارج کیا۔ اس کارروائی کے بعد مظاہرین مشتعل ہوگئے اور ہنگامہ برپا کردیا۔دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کسانوں کے مطالبات،اور احتجاجی مظاہرے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں اور مظاہرین کودہلی میں آنے کی اجازت دینی چاہئے۔بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کے ترجمان راکیش ٹیکیت نے کہا کہ جب نظم و ضبط  کے ساتھ کئے جانے والے مظاہرے کو روکا کیوں جارہا ہے؟، ہمیں اپنے مسائل کے اظہار سے کیوں منع کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے ملک میں اظہار رائے اور احتجاج کا حق ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -مہاتما گاندھی کا اردو میں تحریرشدہ خط شبلی لائبریری اعظم گڑھ میں
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: