Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فاروق ستار پر فرد جرم عائد

کراچی:  جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار اور دیگر پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کیس میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار اور دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی اس دوران ان پر فرد جرم عائد کردی گئی تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرتے ہوئے لاؤڈ اسپیکر ایکٹ خلاف ورزی کے دونوں مقدمات کی سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کردی۔واضح رہے 23 ستمبر کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے فاروق ستار کے خلاف لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق کیس میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن سے مقدمے کی فائل طلب کرتے ہوئے سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کی تھی ۔

شیئر: