Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: مصری جوڑے کی موت آگ سے نہیں دم گھٹنے پر ہوئی

کویت....کویت میں مقیم مصری کمیونٹی نے انکشاف کیا ہے کہ کویت کے خولی علاقے کے فلیٹ میں لگنے والی آگ سے جو مصری جوڑا جاں بحق ہوا اس کی وجہ موبائل چارجر شارٹ سرکٹ نہیں بلکہ دھویں سے دم گھٹنے کے باعث ان کی موت واقع ہوئی۔ میاں بیوی کے پھیپھڑوں میں کاربن حد سے زیاد جمع ہو گئی تھی جس سے وہ سانس لینے سے محروم ہو گئے تھے۔ گھٹن کی وجہ سے ان کی موت واقع ہو گئی۔ ان کی ملازمہ اور دوبچے بھی اسی مشکل سے دوچار ہوئے تھے جنہیں اسپتال میں پہنچا کر پھیپھڑوں سے زہریلی کاربن نکال کر بچا لیا گیا۔ سانحہ میں مبتلا خاندان کا ایک عزیز مصر سے بدھ کی صبح کویت پہنچ گیا جہاں وہ الجابریہ کے مبارک اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ بچے خطرے سے باہر ہیں۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب اہل خانہ سو رہے تھے۔ ملازمہ نے ہمت سے کام لے کر پڑوسیوں کی مدد سے بچوں کو بچا لیا۔ 
 

شیئر: