Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے وفاقی وزراء کل حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد...وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں توسیع کی منظوری دیدی۔5 وفاقی وزراءاور ایک وزیرمملکت جمعہ کو حلف اٹھائیں گے۔ صدر عارف علوی حلف لیں گے ۔نئے وزراءمیںعلی امین گنڈا پور،فیصل واوڈا اعظم سواتی، محمدمیاں سومرو اور صاحبزادہ محبوب سلطان فاقی وزیر ہوں گے جبکہ زرتاج گل وزیرمملکت کی حیثیت سے حلف لیں گی۔محمدمیاں سومروکووفاقی وزیربرائے نجکاری بنائے جانے کا امکان ہے۔ علی امین گنڈا پور کو امور کشمیراور شمالی علاقہ جات کا قلمدان سونپا جائے گا۔اعظم سواتی کوسائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت ملنے کا امکان ہے۔ زرتاج گل کو وزیرمملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی لگائے جانے کی توقع ہے۔ خیال رہے اس وقت وفاقی کابینہ مجموعی طور پر 32 ارکان پرمشتمل ہے۔نئی توسیع کے بعد کابینہ میں وفاقی وزراءکی تعداد 24 ہوجائے گی۔ وزرائے مملکت کی تعداد بڑھ کر 6 ہوجائے گی۔

شیئر: