Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#ٹیچرز _ڈے

عالمی یوم اساتذہ دنیا بھر میں منایا گیا ۔ اس موقع پر طلباءنے اپنے اساتذہ کا شکریہ ادا کیا جبکہ والدین نے انہیں ڈھیروں دعائیں دیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کیا: تدریس وہ شعبہ ہے جو دیگر تمام شعبوں کا خالق ہے۔ میں عالمی یوم اساتذہ پر تمام اساتذہ کو سلام پیش کرتا ہوں۔
وفا زہرا نے ٹویٹ کیا: ٹیچر ڈے کے موقع پر دنیا کے سب سے بڑے استاد حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت کو سلام پیش کرتے ہیں۔
سہیل الیاس چوہدری نے لکھا : علم کا جو مقام ہے وہ صرف استاد ہی کی بدولت ہے۔ استاد انسان کو انسان بناتا ہے۔ میں اپنے تمام اساتذہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
معز نائیک نے کہا کہ استاد روحانی والدین ہوتے ہیں۔ اگرچہ یہ ہمیں جنم نہیں دیتے لیکن ہمیں معاشرے کےلئے بہترین فرد بناتے ہیں۔
تنویر احمد نے ٹویٹ کیا: اگر ہر سبق سکھانے والا استاد ہے تو زندگی تمہیں بھی ٹیچرز ڈے مبارک۔
حافظ اسماعیل کا کہنا ہے: استاد کی عظمت کو سلام۔ ٹیچر ڈے کے موقع پر میری طرف سے قوم کے معماروں ،محترم اساتذہ کرام کیلئے نیک تمنائیں اور ڈھیروں دعائیں۔
علی محمد ٹیپو نے لکھا:استاد قوم کا معمار ہوتا ہے۔
اسریٰ غوری نے ٹویٹ کیا: ہر وہ شخص آپ کا استاد ہے جس کی لمحہ بھر کی صحبت آپ کی زندگی میں کوئی تبدیلی لے آئے۔
زینب راﺅنے ٹویٹ کیا :یہ جو علم کا عَلم ہے وہ استاد کی عطا ہے، ہاتھوں میں جو قلم ہے استاد کی عطا ہے۔
********
 

شیئر:

متعلقہ خبریں