Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچے روزانہ 3گھنٹے سے زیادہ وقت آئی پیڈز پر گزارتے ہیں

 لندن .... بچوں کی مصروفیات او رمشاغل کے حوالے سے جاری ہونے والی تازہ ترین تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آج کل کے بچے بظاہر بہت اسمارٹ نظر آتے ہیں اور انکی مصروفیات بھی نئے زمانے سے ہم آہنگ ہوتی نظرآتی ہے۔ جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال کا نتیجہ یہ ہے کہ آج کے بچے بھی کم سے کم 3گھنٹے روزانہ اپنے آئی پیڈ وغیرہ پر صرف کرتے ہیں جبکہ 5سال سے کم عمر والے بچوں کی اکثریت بھی اپنا ذاتی آئی پیڈ رکھتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گھنٹوں ٹی وی اور آن لائن پر بچوں کی مصروفیات کا دورانیہ جو 2017 ءمیں 2گھنٹے 6منٹ تھا 2018ءمیں 2گھنٹہ 8منٹ تک پہنچ گیا ہے۔ حد یہ کہ وہ بچے جو ابھی اسکول جانے کے قابل نہیں ہوئے بصری مشاغل کے زیادہ دلدار ہوتے جارہے ہیں۔ 
 

شیئر: