Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماں کے سعودی قاتل کا سر قلم

ریاض .... مقامی حکام نے اپنی ماں کے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر سعودی شہری کا ریاض میں سر قلم کرکے اسے نشان عبرت بنادیا۔ وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ سعودی شہری عبداللہ بن علی بن محمد عتیق نے اپنی ماں لطیفہ بنت محمد بن سعد طلحہ کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیاتھا۔ واردات کرکے فرار ہوگیاتھا۔ پولیس نے تلاش کرکے اسے عدالت میں پیش کردیا تھا جہاں سنگین الزام ثابت ہوجانے پر اسے موت کی سزا سنادی گئی۔
 

شیئر: