Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی اداروں کے کلیدی عہدے سعودیوں کے نام

جدہ ...وزیر محنت و سماجی بہبود احمد الراجحی نے انکشاف کیا ہے کہ انکی وزارت کلیدی اور ایگزیکٹیو عہدے سعودیوں کے لئے مختص کرنے کا پروگرام بنا رہی ہے۔ انہوں نے ”روتانا خلیجیہ“ چینل کے خصوصی پروگرام ”الصورة“ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے عہدے ہر کمپنی میں کل ملازمین کا 5فیصد کے لگ بھگ ہیں۔ وزارت محنت کلیدی عہدوں کیلئے200سعودی لڑکوں اور لڑکیوں کو تربیتی کورس کرائیگی۔ الراجحی نے توجہ دلائی کہ نجی اداروں میں 1.8ملین سعودی کام کررہے ہیں۔ بینکوں میں 95فیصدکلیدی عہدوں پر سعودی فائز ہیں۔ انشورنس اور پیٹروکیمیکل کمپنیوں میں بھی کلیدی عہدے اسی تناسب سے سعودیوں کے قبضے میں ہیں۔ وزار ت محنت نجی اداروںمیں سعودی ملازمین کی تنخواہوں کی حد بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ وزارت چاہتی ہے کہ یہ ہدف سرمایہ کاروں کو نقصان پہنچائے بغیر حاصل کرلیا جائے۔ انہوں نے یہ بات بھی واضح کردی کہ سعودی ملازمین کیلئے تنخواہوں کی کم از کم حد مقرر کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ 4برس بعد بے روزگاری کی شرح 10.5فیصد رہ جائیگی۔ فی الوقت مملکت میں بے روزگاری کی شرح 12.9فیصد ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بے روزگاری، وزار ت محنت کا نہیں بلکہ سعودی حکومت اور تمام متعلقہ وزارتوں و شعبوں کا مسئلہ ہے۔
 
 

شیئر: