Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبنگوں نےکسان کو گھوڑی سے باندھ کر گھسیٹا

شاہجہانپور۔۔۔۔۔اتر پردیش کے ضلع شاہجہانپور میں ایک کاشتکار نے کھیت میں گھسنے والے جانوروں کو باہر نکالا تو گاؤں کے زورآوروں نے اسے جم کر زدوکوب کیااور گھوڑی سے باندھ کر گھسیٹا، بیہوش ہوجانے پردبنگوں نے موقع پر چھوڑ کر راہ فرار اختیار کی۔اطلاع کے مطابق سودا پور رہنے والا رام کشن اور اس کا بھائی کیندر پال اپنے کھیت پر بورنگ کا کام کرارہے تھے۔ اسی دوران ان کی نظر کھیت میں آنے والے جانوروں پر پڑی ۔رام کشن نے جانوروں کو کھیت سے بھگانا شروع کیاتو گاؤں کے دبنگ موقع پر پہنچ گئے ۔کسان نے جانوروں کے کھیت میں آنے کی شکایت کی تو انہوں نے تکرار شروع کردی اور بات جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔اسی دوران وہ کاشتکارکو گھوڑی سے باندھ کر کھیت میں گھسیٹنے لگے جس سے شدید زخمی ہوگیا۔اطلاع ملنے پر کسان کے اہل خانہ جائے وقوعہ پر پہنچے اورزخمی حالت میں اسے اسپتال پہنچایا۔راکیش کے بھائی کیندر پال نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر دبنگوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرائی۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:-  - - - -مندر تعمیر کرنے کیلئے شیو سینا کی بی جے پی کو دھمکی
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: