Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی شدید گرمی کی زد میں‘ سمندری ہوائیں بند

کراچی:  شدید گرمی سے بے حال شہر قائد کے باسیوں پر سمندری ہوائیں بھی بند ہو گئیں جس کے نتیجے میں کراچی کے پر ایک بار پھر سورج آگ برسانے لگا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہر میں سمندری ہواؤں کے بند ہو جانے سے شدید گرمی بڑھ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے اعداد شمار کے مطابق آج کراچی میں ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری تک جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق شمال مغربی گرم ہوائیں شہرکا رخ کررہی ہیں۔ جس کی وجہ سے ہوا میں نمی کا تناسب 19 فیصد ریکارڈ ہوا ہے تاہم ہوامیں نمی کا تناسب کم ہونے کی وجہ سے ہیٹ ویوکا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ گرمی کی موجودہ لہرتھرپارکرمیں ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے ہے اورمحکمہ موسمیات نے گرمی کی لہربرقراررہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - -تھر میں اموات‘ سندھ حکومت کی کارکردگی ’’صفر‘‘ ہے‘ سپریم کورٹ

شیئر: