Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی اور روپانی غیر گجراتیوں کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتے تو اقتدار چھوڑدیں، کانگریس

نئی دہلی۔۔۔۔ گجرات میں اترپردیش، بہار اور مدھیہ پردیش کے لوگوں کوزدوکوب کرنے، ڈرانے دھمکانے اور ریاست چھوڑنے کے معاملےپر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس نے کہا کہ  اگر وزیر اعظم نریندر مودی اور گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی ان لوگوں کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتے تو انہیں اقتدار سے دستبردار ہوجانا چاہیے۔کانگریس کی ترجمان پرینکا چترویدی نے گزشتہ روز پارٹی ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ گجرات میں ایک بچی سے زیادتی کے واقعہ کے بعد اترپردیش، بہار اور مدھیہ پردیش کے لوگوں پر حملے اور گجرات چھوڑنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔قبل ازیں مہاراشٹر اور آسام میں بہار اور اترپردیش کے باشندوں کو ریاست سے باہر کرنے کے واقعات پیش آئے تھے۔ سکم میں بھی اس قسم کے واقعات رونما ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ان ریاستوں میں بی جے پی کی زیر قیادت حکومتیں قائم ہیں ۔ بی جے پی کو یہ سمجھنا چاہیے کہ دوسری ریاستوں سے لوگ کسی ریاست میں جاتے ہیں تو وہاں کی معیشت اور ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی کو اترپردیش کے عوام نے بنارس سے منتخب کر کے وزیراعظم بنایا ہے اور بہار کے عوام سے انہوں نے ووٹ مانگے ہیں۔ مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کس منھ سے ووٹ مانگے گی۔ انہوں نے کہا کہ مودی اگر بہار اور اترپردیش کے باشندوں کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتے  تو انہیں اقتدارچھوڑدینا چاہئے۔
مزید پڑھیں:- - - - - -راہول کی جانب سے راجستھان میں 163کلومیٹر کا روڈ شو

شیئر: