Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں الیکٹریشن کی نوکری کررہا ہوتا، بلال آصف

دبئی : پاکستانی بو لر بلال آصف نے کہا ہے کہ آل راﺅنڈر اور سابق کپتان شعیب ملک حوصلہ نہ دلاتے تو آج بھی میں کویت میں الیکٹریشن کی نوکری کررہا ہوتا۔10 سال پہلے میںنے دلبرداشتہ ہو کر کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا اور کویت میں اپنے والد کے ساتھ الیکٹریشن کی نوکری شروع کردی۔ شعیب ملک نے اس وقت میری مدد کی اور مجھے واپس آکر کرکٹ جاری رکھنے کا مشورہ دیا۔ بلال آصف کا تعلق بھی شعیب ملک کی شہر سیالکوٹ سے ہے۔بلال آصف نے کہا میں شعیب ملک کے کہنے پر واپس آیا اور دوبارہ پروفیشنل کرکٹ کا حصہ بن گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے والد کا ہاتھ بٹانے گیا تھا اورپھر وہیں ملازمت کرنے کا ارادہ تھا لیکن میری قسمت میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کرنا تھا ۔آصف کا کرکٹ کیریئر کئی نشیب و فراز کا شکار رہا ۔اکتوبر2015 میں بلال نے اپنا پہلا ون ڈے زمبابوے کے خلاف ہرارے میں کھیلا اور کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے لیکن دوسرے ہی ون ڈے میں انہوں نے 25 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔اس میچ میں اچھی کارکردگی کے بعد ان کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دے دیا گیا۔ بولنگ ایکشن کلیئر ضرور ہوگیا لیکن اس کے بعد وہ صرف ایک ون ڈے انٹر نیشنل کھیل سکے۔بلال آصف نے گزشتہ سال پاکستان کے ساتھ متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا لیکن سری لنکا کے خلاف وہ کوئی ٹیسٹ نہ کھیل سکے۔ بلال آصف اپنی بولنگ کارکردگی کا کریڈٹ ماضی کے عظیم اسپنر اور قومی اکیڈمی کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد کو دیتے ہیں۔ بولنگ ایکشن رپورٹ ہونے کے بعد مشتاق احمد نے بہت محنت کی اور مجھے اس قابل کیا کہ دوبارہ کھیل سکوں۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: