Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایان علی جعلی اکاﺅنٹس معاملے میں بھی ملوث؟

راولپنڈی: کرنسی اسمگلنگ کیس کے بعد مادل ایان علی کا نام جعلی اکاﺅنٹس اسکینڈل میں بھی شامل ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عدالت عظمیٰ کے حکم پر منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کو ماڈل ایان علی کے اکاﺅنٹ کے ذریعے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ احسان صادق کی زیر سربراہی قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی تحقیقات کے دوران جعلی اکاﺅنٹس کے ماڈل ایان علی سے تعلق کا سراغ لگایا ہے ۔ جس کے مطابق ایک جعلی اکاﺅنٹ سے ایان علی کے اکاﺅنٹ میں رقوم کی منتقلی ہوئی جس کے دستاویزی ثبوت بھی حاصل کر لئے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بارے میں ایف آئی اے کو بھی مطلع کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کو گزشتہ دور حکومت میں کرنسی اسمگلنگ کیس میں اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا جس میں وہ ضمانت پر رہا ہیں۔ عدالت کی جانب سے مسلسل بلانے کے باوجود پیش نہ ہونے پر چند روز قبل ایان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے گئے تھے ۔
 

شیئر: