Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں گرمی کی شدت معمولی کم

کراچی:  شہر قائد میں گرمی کی لہر کے بعد بالآخر موسم کی شدت میں کچھ کمی آئی ہے جس کے بعد شہر کی آب و ہوا متوازن ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بدھ کے روز گرمی کی شدت 36.5 تک ریکارڈ کی گئی تاہم محکمہ موسمیات کے بعد آج جمعرات کے روز موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر میں کئی روز سے جاری شدید گرمی کی لہر میں جزوی طور پر کمی محسوس کی جا رہی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی میں موسم متوازن ہونے کے باوجود تھرپارکر پر ہوا کے کم دباؤ کے اثرات زائل نہیں ہو سکیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سمندری ہوائوں کی رفتار کم رہی تاہم جنوب مغربی سمت کی سمندری ہوائیں مکمل طورپر بند نہیں ہوئیں۔
محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بدھ کو درجہ حرارت 3 ڈگری کم ہوگیا تھا جس کی وجہ سے دن کے وقت گرمی کی شدت قدرے کم رہی۔
مزید پڑھیں:- - - -بھینسیں بیچنا اور سرکاری دفاتر میں بچت مسائل کا حل نہیں‘ عمران اسماعیل

شیئر: