Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپر کلاسک فٹبال چیمپیئن شپ:ارجنٹائن نے عراق کو 0-4سے ہرا دیا

ریاض: سعودی عرب میں 4ملکی سپر کلاسک فٹبال چیمپیئن شپ کے پہلے میچ میں ارجنٹائن کی ٹیم نے عراق کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں 4گول سے بآسانی شکست دیدی۔عراق کی ٹیم بھرپور دفاع کرنے اور اچھا کھیل پیش کرنے کے باوجود کوئی گول کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔سعودی عرب کی جنرل اسپورٹس اتھارٹی کی جانب سے کرائی جانیوالی اس چیمپیئن شپ کے پہلے میچ کے ابتدائی لمحات میں مارٹینز نے پہلا گول کر کے ارجنٹائن کی ٹیم کو فتح کی راہ پر ڈال دیا یہ گول کھیل کے 18ویں منٹ میں کیاگیا۔پہلا ہاف 0-1پر اختتام پذیر ہوا ۔دوسرے ہا ف میں بھی ارجنٹائن نے عراق کے کھلاڑیوں کو گول پوسٹ سے دور رکھا اور ارجنٹائن کی جانب سے دوسرا گول روبرٹو پریرا نے کھیل کے 53ویں منٹ میں کیا اور ٹیم کی پوزیشن مستحکم کر دی۔ ارجنٹائن کی جانب سے تیسرا گول کھیل کے 82ویں منٹ میں جیرمین بیزیلا نے داغ کر میچ کا رخ مکمل طور پر ٹیم کی فتح کی جانب موڑ دیا جبکہ انجری ٹائم میں فرانکو سیرفی نے ارجنٹائن کی جانب سے92ویں منٹ میں ایک اور گول کر کے کھیل کا اختتام 0-4سے کیا۔ چیمپیئن شپ کے سلسلے کا دوسرا میچ آج 12اکتوبر کو سعودی عرب کی ٹیم مہمان ٹیم برازیل کے ساتھ کھیلے گی۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: