Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیالکوٹ کے مزدور کا بھی جعلی اکاؤنٹ سامنے آ گیا

سیالکوٹ:  شہریوں کے نام پر جعلی بینک اکاؤنٹس اور ان میں کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشنز کے انکشافات سامنے آنے کا سلسلہ تھم نہیں رہا۔ تازہ رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ میں ایک شہری اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے نجی بینک گیا تو پتا چلا کہ لاہور میں اس کے نام سے پہلے ہی اکاؤنٹ فعال ہے۔ بینک سے اسٹیٹمنٹ حاصل کی تو معلوم ہوا کہ اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے کی ٹرانزکشنز بھی ہ چکی ہیں۔ 75 صفات پر مبنی بینک اسٹیٹمنٹ کے مطابق 7 کروڑ 44 لاکھ 76 ہزار 322 روپے کی ٹرانزکشن ہوئی ہے اور یہ رقم مختلف شہروں سوات، مینگورہ اور کراچی سے منتقل کی گئی ہیں۔نوجوان کا کہنا ہے کہ 4 ماہ سے ایف آئی اے کو درخواست دینے کے باوجود کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی۔ خدشہ ہے کہ اکاؤنٹ دہشت گردی کے لیے استعمال نہ کیا گیا ہو۔

شیئر: