Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرک اور ٹیمپو میں تصادم،4مزدور ہلاک

برنالا۔۔۔۔پنجاب کے برنالا ،لدھیانہ شاہراہ پر محل کلاں کے نزدیک ٹرک اورٹیمپو میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4مزدور وں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ 3شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوراً اسپتال پہنچایا گیا۔ یہ لوگ شادی کی تقریب میں کیٹرنگ خدمات فراہم کرنے کے بعد واپس جارہے تھے۔ اطلاع کے مطابق جالندھر سے سیب سے بھرا ٹرک برنالا جارہا تھا کہ برنالا کے محل کلاں علاقہ میں نہالووال کے قریب شادی کی تقریب سے جارہے ٹیمپو سے ٹکرا گیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ تصادم اتناخوفناک تھا کہ دونوں گاڑیوں کے پرخچے اڑ گئے۔ حادثے کا علم ہوتے ہی مقامی لوگوں نے فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ ٹیمپو میں پھنسے مزدوروں کی لاشیں باہر نکالیں جن میں سے 4موقع پر ہلاک ہوگئے اورباقی زخمیوں کوبرنالا کے سول اسپتال پہنچایا۔حادثے کے بعدٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ٹرک قبضے میں کرلیا اورلاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -ایئر انڈیا کا طیارہ ٹیک آف کے دوران ایئرپورٹ کی دیوار سے ٹکرا گیا
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: