Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گجرات پولیس کی غیر گجراتیوں کومنانے کی کوششیں

احمد آباد۔۔۔۔گجرات کے سابر کانٹھا میں 14ماہ کی بچی سے زیادتی کے واقعہ کے بعد شمالی ہند کے لوگوں پر مسلسل حملوں کے واقعات سے خوفزدہ ہوکر یوپی ،بہار کے لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی۔گجرات کے ضلع افسرنے ہندی بولنے والے غیر گجراتیوں کو ریاست چھوڑکر جانے سے روکنے،منانے اور تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرانے کوششیں تیز کردیں۔ریاست میں غیر گجراتیوں کیخلاف پھیلائی جانے والی افواہوں اور خوف و ہراس پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی شروع کردی۔دریں اثناء یوپی بہار کے لوگوں میں اعتماد کی فضابحال کرنے کیلئے ارولی کے ضلع کلکٹر این ناگ راجن پولیس افسر میورٹ پاٹل کے ہمراہ مدھیہ پردیش کے رہنے والے کامگار کے اسٹال پر پہنچے ، وہاں موجود غیر گجراتیوں سے ملاقاتیں کیں،ان کے ساتھ تصویریں بنوائیں اور ساتھ مل کرپانی پوری کا لطف اٹھایا۔چیف سیکریٹری نے متاثرہ اضلاع کے ڈی ایم کو ہدایت دی کہ وہ متاثرہ اضلاع میں جاکر ہندی بولنے والوں میں اعتماد کی فضا قائم کرنے کی کوششیں کریں۔احمد آباد، وڈودرا ، سورت اور دیگر اضلاع کے کلکٹرز نے علاقے کا دورہ کرکے لوگوں کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مزید پڑھیں:- - - -بی جے پی میں اخلاقیات نام کی کوئی چیز نہیں،سرفراز احمد صدیقی

شیئر: