Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئندہ جولائی سے ڈرائیونگ لائسنس تبدیل ہوجائیں گے، آر سی

نئی دہلی۔۔۔آئندہ سال جولائی سے مرکز سمیت تمام ریاستوں میں جاری ہونیوالے ڈرائیونگ لائسنس اور وکیل رجسٹریشن سرٹیفکیٹ ( آرسی) ایک جیسی ہونگی۔ ان کے رنگ ، شکل و صورت اور ڈیزائن اور سیکیورٹی فیچرز ایک جیسے ہونگے۔ان اسمارٹ ڈی ایل اور آر سی میں مائیکرو چپ و کیو آر کوڈ نصب ہونگے۔ان کارڈز میں میٹروں اور اے ٹی ایم کارڈز کی طرح نیئر فیلڈ کمیونیکیشن( این ایف سی) ہوگا جس سے ٹریفک پولیس کارڈ میں موجود معلومات فوراً حاصل کر سکتی ہے۔اگر کسی ڈرائیور نے اپنے اعضاء عطیہ کئے ہونگے تو نئے ڈی ایل میں اس کی معلومات موجود ہوںگی۔ علاوہ ازیں معذورافراد کیلئے گاڑی چلانے والے مردوخواتین ڈرائیور کی بابت معلومات ڈی ایل میں درج ہوگی۔ملک بھر میں روزانہ 32 ہزارڈی ایل(ڈرائیونگ لائسنس) جاری اور توسیع کئے جاتے ہیں۔اسی طرح روزانہ 43 ہزارگاڑیو ں کا رجسٹریشن کرایا جاتا ہے۔ نئے ڈرائیونگ لائسنس ( ڈی ایل) یا آر سی(رجسٹریشن سرٹیفکیٹ) تقریباً 20روپے میں حاصل کئے جاسکتے ہیں۔وزارت ٹرانسپورٹ کے افسران کے مطابق اس تبدیلی سے اہلکاروں کو ٹریفک نظام بہتر بنانے میں سہولت ہوگی۔این ایف سی کارڈ کے ذریعے ٹریفک پولیس کو ڈرائیور اور گاڑی کے بارے میں مکمل تفصیلات مل جائیں گی۔
مزید پڑھیں:- - - - -گجرات پولیس کی غیر گجراتیوں کومنانے کی کوششیں
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: