Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسحاق ڈار کیخلاف برطانیہ میں مقدمے کی تیاری؟

اسلام آباد... وز یراعظم کے معاونِ خصوصی شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ پانا مہ کیس میں سامنے آنے والے مزید ناموں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ سوئس اکاونٹس میں 200 ارب ڈالر کا اسحاق ڈار ہی بتاسکتے ہیں۔سوئس بینکوں میں موجودپاکستانی رقم واپس لانے کے معاہدے میں5سال ضائع کئے گئے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ بدعنوانی کے کیسز کھلوانے کے لئے برطانیہ جارہا ہوں، ان کیسز میں اسحٰق ڈار کا معاملہ شامل ہے۔ چین اور متحدہ عرب امارت کے ساتھ بھی معلومات کے تبادلے کیلئے معاہدے کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی ناقص حکمت عملی سے پاکستان کی مشکلات میں اضافہ ہوا ۔ پاکستان پر قرضے کا بوجھ ڈال کر ملکی معیشت کو تباہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کالے دھن کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔باآسانی ملک سے پیسہ باہر چلا جاتا ہے۔ ملک میں 10 ارب ڈالر کی سالانہ منی لانڈرنگ کی جارہی تھی۔انہوںنے کہا کہ گرے لسٹ سے بلیک لسٹ کی طرف جارہے تھے کسی کو فکر نہیں تھی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جعلی اکاونٹس کا معاملہ جے آئی ٹی کے پاس ہے ۔ اب سامنے آرہا ہے کہ کس طرح لوگوں کے بے نامی اکاونٹس میں کروڑوں روپے آتے ہیں ۔ غریبوں کو معلوم ہی نہیں کہ ان کے اکاونٹس میں پیسہ کون منتقل کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملتان میٹرو منصوبے میں 30 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ ہوئی لیکن کسی نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔

شیئر: