Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف شناختی کارڈ کے بغیر ووٹ ڈالنے پہنچ گئے

  لاہور...سابق و زیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف حلقہ این اے 124 لاہور میں گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں قائم پولنگ اسٹیشن پر قومی شناختی کارڈ کے بغیر ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئے۔ این اے 124 میں شریف فیملی کے 15 افراد کے ووٹ رجسٹرڈ ہیں۔نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس نے ووٹ کاسٹ کیا لیکن پولنگ کے عملے نے سابق و زیراعظم کو شناختی کارڈ نہ ہونے کے باعث ووٹ ڈالنے سے روک دیا۔ بعد ازاں نواز شریف ووٹ ڈالے بغیر واپس روانہ ہوگئے۔و اضح رہے کہ نواز شریف کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ نیب کی تحویل میں ہے۔

شیئر: