Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر سندھ عمران اسماعیل سائیکل پر!

کراچی:  وفاقی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی ’کلین اینڈ گرین پاکستان‘ مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل کی قیادت میں کراچی میں ایک سائیکل ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سائیکل ریلی میں خواتین و بچوں سمیت 200 سے زائد سائیکلسٹوں نے شرکت کی۔
میٹروپول سے فوادہ چوک تک نکالی گئی ریلی کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ریلی کے اختتام پر گورنر سندھ نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت درخت بھی لگایا۔
اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ اس قسم کی سرگرمیوں کا مقصد خصوصاً نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے۔ سائیکلنگ ایک کھیل ہونے کے ساتھ جسمانی ورزش کا بھی اہم ذریعہ بھی ہے۔ سائیکلنگ کے فروغ کے لیے شہر میں ٹریکس بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے ۔
مزید پڑھیں:- - - -  - -عمران خان کی چھوڑی ہوئی 2 نشستوں پر تحریک انصاف کو شکست

شیئر: