Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لکھنؤ: گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی کو سیاہ پرچم دکھائے گئے

گجرات۔۔۔۔گجرات میں شمالی ہند کے لوگوں پر ہونیوالے حملوں اور تشدد کیخلاف وزیراعلیٰ وجے روپانی کو لکھنؤ میں کانگریس پارٹی کے کارکنوں نے سیاہ پرچم دکھائے جب ان کا قافلہ وی آئی پی گیسٹ ہاؤس علاقے سے گزر رہا تھا۔کارکنوں نے انکے خلاف نعرے بازی کی۔ یوپی کانگریس کے میڈیا کوآرڈینیٹر راجیو بخشی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ گجرات کو سیاہ پرچم دکھانے والے تقریباً 150 کارکنان کو پولیس نے حراست میں لے لیا تھا جنہیں بعد میں رہا کر دیا گیا۔واضح ہو کہ روپانی اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو 31 اکتوبر کو گجرات میں نرمدا ندی کے کنارے سردار بلبھ بھائی پٹیل کا مجسمہ نصب کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کیلئے دعوت نامہ پیش کرنے گزشتہ شام لکھنؤ پہنچے تھے۔یاد رہے کہ گجرات کے ضلع سابر کانٹھا کے ہمت نگر میں ایک بہاری کی طرف سے گزشتہ ماہ بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعہ کے بعدوہاں کے لوگوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔وہاں کے لوگوں نے ہندی بولنے والوں اورغیر گجراتیوں پر حملے اور ان کیخلاف نفرت آمیز رویہ اختیارکیا۔ شمالی ہند کے ہزاروںافراد گجرات سے نقل مکانی کرکے اپنے گھروں کولو ٹ گئے۔ریاست میں شمالی ہند کے لوگوں کی کثیرتعداد فیکٹریوں ،کارخانوں اور اداروں میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہے۔ان کی نقل مکانی سے درجنوں فیکٹریاں ویران ہوگئیں۔ریاستی حکومت ، انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے انہیں روکنے اور منانے کی کوششیں شروع کردیں۔ پولیس کے اعلیٰ افسران نے شمالی ہند کے لوگوں میں اعتماد کی فضا قائم کرنے اور جان و مال کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی۔
مزید پڑھیں:- - - -یوپی :کالج کی زیر تعمیر عمارت منہدم،3ہلاک،14زخمی
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: