Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کے معاشی بحران کی وجہ سی پیک کے قرضے؟

بیجنگ... چین نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی بحران کی وجہ سی پیک کے قرضے نہیں ۔چینی قرضے اتنے زیادہ نہیں کہ معاشی بحران پیدا ہوجائے۔بیجنگ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے معاشی بحران کی وجہ چینی قرضے کو قرار دینے کا امریکی الزام درست نہیں، سی پیک دو حکومتوں کے درمیان طے پانے والا تجارتی معاہدہ ہے جس میں شامل تمام منصوبے اور مالی معاملات دونوں ممالک نے باہمی رضامندی سے طے کئے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان کی جانب سے جاری ’ڈیبیٹ اسٹریکچر‘ سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ سی پیک قرضے معاشی بحران کی وجہ نہیں، کیونکہ وہ اتنے زیادہ نہیں کہ معاشی بحران پیدا ہوجائے اس حوالے سے مزید تفصیلات میڈیا کو فراہم کردی جائیں گی۔ترجمان نے کہا کہ چین آئی ایم ایف کا رکن ہے اس حیثیت سے ہماری خواہش ہے کہ پاکستان کے معاشی بحران کے حل کے لئے ا±ٹھائے گئے ہر اقدام کیلئے آئی ایم ایف کی مدد و معاونت کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے آئی ایم ایف کے قرض کی منظوری سے پاک، چین تعلقات پر کچھ فرق نہیں پڑے گا۔

شیئر: