Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوورسیز پاکستانیوں کا ایک ووٹ 15 ہزار کا پڑا

اسلام آباد... ضمنی انتخابات میںاوورسیز پاکستانیوں نے پہلی مرتبہ اپنا ووٹ کاسٹ کیا ۔کاسٹ ہونے والا ہر ووٹ قومی خزانے کو 15 ہزار روپے کا پڑا۔الیکشن کمیشن کے عہدیدار نے بتایا کہ انٹرنیٹ ووٹنگ نظام کے تحت ووٹ ڈالنے کی اجازت دینے کے عمل میں 9 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔آئی ووٹنگ سوفٹ ویئر پر سب سے زیادہ خرچہ ہوا ۔ دیگر عمل میں اخراجات برائے نام تھے۔ 7 ہزار364 رجسٹرڈ ووٹرز میں سے صرف 6 ہزار233 نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا ۔ایک ووٹ کا خرچ 15 ہزار روپے تھا۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی ہدایات پر پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر سمندر پار پاکستانیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کی جازت دی تھی۔

شیئر: