Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے6 ارکان پر پابندی

  لاہور ...ا سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے  بجٹ اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی کرنے ، اسپیکر اور حکومت کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے،توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر حامل اختیارات استعمال کرتے ہوئے اپوزیشن کے 6 ارکین اسمبلی محمد اشرف رسول ،ملک محمد وحید، محمد یسین عامر، محمد مرزا جاوید، مس زیب النساءاور طارق مسیح گل کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بجٹ اجلاس کے اختتام تک اجلاس میں شرکت پر پابندی عائد کر دی ۔اراکین اسمبلی کے خلاف کارروائی کے آرڈرز میں کہاگیا کہ اپوزیشن اراکین نے ا سپیکر کے آرڈرز کی پروا نہ کی ۔ رولز کی صریحا خلاف ورزی کرتے ہوئے ایوان میں فکس مائیکرو فون اور ریکارڈنگ مشینیں توڑ ڈالیں اور ایوان کی میزیں الٹ دیں۔ اراکین اسمبلی ایوان کے افسران پر بھی حملہ آور ہوئے۔ طارق مسیح گل نے ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک کو گریبان سے پکڑ لیا اور دھکے مارے۔ ا سپیکر نے اختیارات بروئے کار لاتے ہوئے اپوزیشن کے6 اراکین پر بجٹ اجلاس کے اختتام تک اجلاس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اسمبلی سیکرٹریٹ سے ایوان میں توڑ پھوڑ کی جاری تصویرکو جعلی قرار دیا گیا ۔

شیئر: