Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی اوراین سی آر میں سانس لینا مشکل،فضا زہر آلود

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی میں فضائی آلودگی کی سطح انتہائی خطرناک حد تک پہنچ گئی۔ دہلی کا ائیر انڈیکس 300 سے اونچی سطح پر پہنچ گیا۔سینٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) نے آئندہ دنوں میں دہلی اوراین سی آر میں ائیر کوالٹی کے مزید خراب ہونے کی پیشین گوئی کی ہے۔ دہلی اور این سی آر کے زیادہ تر اضلاع میں گزشتہ2دنوں سے لوگ آلودہ ہوا میں سانس لینے پر مجبور ہیں۔ ایسے میں گریڈیڈ رسپانس ایکشن پلان (گریپ) کے اگلے مرحلے کا انتظام نافذ کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ گریپ کے تحت ڈیزل جنریٹر پر پابندی کے بعدہوٹلوں اور ریستورانوں اور کھانے پینے کے مراکزمیں لکڑی اور کوئلہ کے استعمال پرپابندی عائد کی جاسکتی ہے۔ آلودگی میں اضافہ ہوتے ہی دہلی حکومت نے پھر سے پرالی(فصلوں کی باقیات) کو ذمہ دار ٹھہرانا شروع کر دیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ پڑوسی ریاستوں میں فصلوں کے باقیات جلانے سے ہی دہلی کی فضاآلودہ ہورہی ہے۔ وزیر ماحولیات عمران حسین نے اس کی تصدیق کے لیے ناسا کے ذریعہ لی گئی وہ تصویر بھی شیئر کی جس میں پنجاب اور ہریانہ میں فصل کی باقیات جلائی جارہی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -  -راجستھان میں بی جے پی کو زبردست جھٹکا
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: