Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پٹرول کی برآمدات میں سعودی عرب اول

ریاض۔۔برٹش پٹرولیم نے واضح کیا ہے کہ 2017ء کے دوان سب سے زیادہ خام تیل سعودی عرب نے برآمد کیا ۔مملکت نے یومیہ 8033.4ملین بیرل پٹرول برآمد کیا ۔ دوسرے نمبر پر روس رہا جس نے یومیہ 8033.3بیرل تیل یومیہ فراہم کیا۔سعودی عرب خام تیل کے محفوظ ذخائر ریکارڈ شکل میں رکھے ہوئے ہے ۔ 266.2ارب بیرل تیل کے ذخائر سعودی عرب کے پاس ہیں ۔ اگر مملکت یومیہ اسی تناسب سے پٹرول نکالتا اور برآمد کرتا رہا تو اس کے تیل ذخائر آئندہ 61برس کیلئے کافی ہوں گے ۔ وینزویلا کے بعد سب سے زیادہ تیل ذخائر رکھنے والا ملک سعودی عرب ہے ۔ 

شیئر: