Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسافر بردار جہاز نے2 کشتیوں کو ٹکر ماردی ، ایک ڈوب گئی

    آئل آف وائیٹ - - - -کیمبرج کے ساحلی علاقے میں واقع اس جزیرے کے قریب ایک ہولناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بردار جہاز نے 2چھوٹی کشتیوں کو ٹکر مار دی جن میں سے ایک کشتی ڈوب گئی اور دوسری کو بحفاظت ساحل تک لانے کی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ زبردست دھند اور کور کی وجہ سے پیش آیا ہے ۔ حادثے کے بعد جہاز اور کشتیوں پر سوار افراد کے چیخنے چلانے کی آوازیں ساحل تک پہنچیں جو کہ جائے حادثہ سے صرف 160فٹ کے فاصلے پر تھا۔ حادثہ صبح 8بجکر 16منٹ پر اس وقت پیش آیا جب مسافر بردار جہاز اچانک سمندر میں چلتا نظر آیا۔ حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں جن میں ہیلی کاپٹر شامل تھے جائے حادثہ کے قریب بھیجے گئے مگر دھند کی وجہ سے انہیں بھی کچھ نظر نہیںآیا اور امدادی ٹیمیں ساحل پر واپس آنے پر مجبور ہو گئیں ۔ حادثے کا شکار ہونیوالے مسافر بردار جہاز ریڈ فونل کو دور سے دیکھا جا سکتا تھا جبکہ چھوٹی کشتیاں صاف نظر نہیں آرہی تھیں ۔ مسافر بردار جہاز میں بہت سے مسافر تھے جو سائوتھمپٹن سے ایسٹ کائوتھ جا رہے تھے ۔ فوڈ انتظامیہ کا خیال ہے کہ شاید اس حادثے کی وجہ سے ڈوبنے والی چھوٹی کشتی اور کچھ مسافر بھی رہیں گے ۔جنہیں سرگرمی سے تلاش کیا جا رہا ہے ۔ مسافر بردار جہاز پر 56مسافروں کی موجودگی کی خبر ہے ۔ خراب موسم اور زور دار سمندری لہروں کی وجہ سے حادثے کے بعد مسافر بردار جہاز کو اسی جگہ کھڑا رکھا گیا ہے اور اطلاعات کے مطابق 12گھنٹے سے پہلے اسے وہاں سے نہیں ہٹایا جائیگا ۔ امید ہے کہ اتنی دیر کے بعد یہاں سورج کچھ کچھ نظر آنے لگ جائے گا اور دھند چھٹ جائیگی اور اسی طرح حادثے کے اثرات کا صحیح جائزہ لیا جا سکے گا ۔
مزید پڑھیں:- - - - -طلبہ کو غیر سماجی سرگرمیوں سے دور رکھنے کیلئے آتشبازی سے باز رکھا جائے، پولیس

شیئر: