Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ارکان اسمبلی کے موبائل فون ضبط کرنے کا انتباہ

پشاور:  خیبر پختونخوا کی اسمبلی کے اسپیکر مشتاق غنی نے دوران اجلاس موبائل فون استعمال کرنے اور ایوان کی کارروائی میں عدم دلچسپی پر تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے ارکان کے موبائل فون ضبط کیے جا سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر صوبائی اسمبلی نے بجٹ اور مطالبات زر کی بحث کے دوران اراکین اسمبلی کی عدم دلچسپی اور آپس میں باتیں کرنے کا نوٹس لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کئی ارکان دوران اجلاس موبائل فون پر طویل گفتگو کرتے رہے۔
صورتحال کو دیکھتے ہوئے اسپیکر اسمبلی نے اعلان کیا کہ اسمبلی کارروائی کے دوران موبائل فون کا استعمال ہوا تو اسے ضبط کرلیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:- - - - -ملک کو ناقابل تسخیر بنانے والا غدار نہیں ہو سکتا‘ نواز شریف

شیئر: