Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الشرقیہ میں 5ہندوستانیوں کے قاتل 3سعودیو ں کو سر قلم کر کے نشان عبرت بنا دیا

    قطیف- -  - - الشرقیہ کے حکام نے 5ہندوستانیوں کے قاتل 3سعودیوں کو  القطیف میں  سر قلم کر کے  نشان عبرت بنا دیا۔ وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کر کے واضح کیا کہ سعودی شہری یوسف المطوع نے عمار بن یسری آل  دھیم اور مرتضیٰ بن ہاشم الموسوی کی مدد سے ہندوستان کے فادفیلا سلیم ، شاہجہان ابوبکر ، اکبر حسین بشیر بروک، شیخ داود اور لاصر امیر اساواتام کو قتل کر دیا تھا۔ المطوع نے انہیں زرعی فارم پر رت جگے کیلئے دھوکہ دے کربلایا تھا اور انہیں مشروب میں بے ہوش کرنے والی دوا دے دی تھی۔ بیہوشی کے عالم میں ان کے ہاتھ پیر باندھ دیئے تھے۔ منہ پر ٹیپ چپکا دیئے تھے۔ پانچوں کو آخری سانس تک زدوکوب کیا۔ ان کے پاس موجود رقم اور موبائل اپنے قبضے میں کر لئے تھے۔ آخر میں پانچوں کو ایک گڑھے میں پھینک کر مٹی ڈال دی تھی۔ المطوع شراب کشید کرنے والی بھٹی بھی قائم کئے ہوئے تھا۔ وہ شراب کا دھندہ بھی کرتا تھا اور شراب کا شوق بھی کرتا تھا۔ سیکیورٹی فورس کے اہلکار پانچوں ہندوستانیوں کے قتل میں ملوث تینوں سعودیوں کا پتہ لگانے اور گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ انہیں فوجداری کی عدالت میں پیش کر دیا گیا تھا۔عدالت نے تینوں پر الزام ثابت ہوجانے پر انہیں فساد فی الارض کی سزا سنا دی تھی۔ مقامی حکام نے پیر کو قطیف میں سزا نافذ کر دی۔ اپیل کورٹ او رپھر سپریم کورٹ نے بھی سزا ئے موت کی توثیق کر دی تھی۔

مزید پڑھیں:- - -- -ریاض: آئی ڈرائیور ایپلی کیشن کا ڈرامائی انداز میں افتتاح

 

شیئر: