Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گولڈن آئی میک اپ فیشن انڈسٹری کانیا ٹرینڈ ‎

میک اپ ٹرینڈز بدلتے موسم کی طرح ہوتے ہیں .  آئے روز ٹرینڈز کے مطابق نت نئی میک اپ تکنیک متعارف کروائی جاتی ہیں .  اگر موجودہ میک اپ ٹرینڈ کی بات کی جائے تو  آجکل گولڈن میک اپ  انڈسٹری   کی زینت بنا ہوا ہے .  اسموکی میک اپ کے  بعد اب یہ انداز زبردست مقبولیت حاصل کررہا ہے .  یہی وجہ ہے کہ ایک سے بڑھ کر ایک گولڈ شیڈ پیلٹ متعارف کروائی جا رہی ہے .  گولڈ میک اپ لک  اپنانےکا طریقہ یہ ہے کہ  سب سے پہلے آنکھوں پر پرائمر لگائیں .  اس کی مدد سے  میک اپ آنکھوں پر زیادہ دیر رہ سکے گا اور اس پر کریز بھی نہیں بنے گی .  پھر کسی مدھم شیڈ کو بیس شیڈ کے طور پر منتخب کریں  اور اسے بند آنکھوں  کے اوپر لگائیں  . اس بیس شیڈ کی مدد سے  گولڈن لک آنکھوں پر اچھی طرح واضح ہو سکے گا .  اب گولڈن پیلٹ میں موجود گہرے اور مدھم  ، چمکدار اور میٹ رنگوں میں سے  اپنی پسند کا کوئی بھی شیڈ  منتخب کریں  اور اسے بند آنکھوں پر لگا کر  آنکھوں کی کریز  سےملائیں  . اب اس میں براؤن رنگ کا امتزاج شامل کریں اور  براؤن شیڈ کو آنکھوں کے کناروں پر لگا کر بلینڈ کریں .  اس کےبعد آئی لائنر اور کاجل سے گولڈن لک مکمل کر لیں .  آخر میں  احتیاط سے مسکارا  لگائیں . آپکا آئی میک اپ کسی بھی تقریب میں شرکت کے لیے مکمل ہے . 
 

شیئر: