Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپر اسٹار ریسلررومن رینز کینسر میں مبتلا ، ریسلنگ چھوڑ گئے

لندن:ورلڈ انٹرٹینمنٹ ریسلنگ کے سپر اسٹار رومن رینز اچانک اپنے ٹائٹل سے دستبردار ہوگئے اور عارضی طور پر کھیل کو بھی خیرباد کہہ دیا۔ ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل چیمپیئن رومن رینز نے انکشاف کیا کہ انہیں لیوکیمیا کا مرض لاحق ہے جو کینسر کی ایک قسم ہے جس سے خون اور ہڈیوں کا گودامتاثر ہوتے ہیں۔ رومن رینز نے بتایا کہ میں گزشتہ 4 سال سے اس ریسلنگ رنگ میں آرہا ہوں ۔میں گزشتہ 11 برس سے لیوکیمیا کا شکار ہوں لیکن بدقسمتی سے یہ بیماری زیادہ شدت کے ساتھ واپس آگئی ہے اس لیے اب مزید مقابلوں میں شرکت نہیں کر سکتا اور مجھے اپنا یونیورسل چیمپیئن شپ ٹائٹل چھوڑنا پڑرہا ہے ۔رومن نے کہا میں امریکن فٹبال کا کیریئر ختم ہونے کے بعد اس رنگ میں اترااور اپنے مداحوں کی وجہ سے یہ مقام حاصل ہو ا کہ مجھے چیمپیئن بننے کا موقع بھی مل گیا۔انہوں نے واضح کیا کہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ یہ میری ریٹائرمنٹ کی تقریر ہے کیونکہ جیسے ہی میں اس بیماری سے جان چھڑانے میں کامیاب ہوگیا ایک مرتبہ پھر رنگ میں واپس آوں گا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: