Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اطالوی دارالحکومت روم میں زبردست برفباری، زندگی مفلوج

    روم -  - - -ایک ایسے وقت میں جب دنیا کے مختلف علاقوں میں موسمی حالات بتدریج تبدیل ہوتے جا رہے ہیں جہاں ان دنوں گرمی ہوتی تھی وہاں سردی اور بارشیں شروع ہو رہی ہیں۔خشک علاقوں میں برفباری ہو رہی ہے اور ان ساری چیزوں کا اثر عالمی موسمیات اور درجہ حرارت پر پڑ رہا ہے ۔ اس حوالے سے اطالوی دارالحکومت روم میں ایک دن قبل زبردست برفباری ہوئی ، اولے پڑے اور پھرزور دار بارشیں شروع ہو گئیں جس سے زندگی پوری طرح مفلوج ہو کر رہ گئی ۔پورا شہر برف کی سفید اور تازہ چادر میں لپٹ گیا ۔ سڑکیں بند ہو گئیں ۔ بہت سے ڈرائیور اپنی گاڑیاں راستے میں چھوڑ کر چلے جانے پر مجبور ہو ئے ۔ زور دار بارشوں نے بعض علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا کر دی ۔ نتیجہ یہ ہوا کہ شہر کے بیشتر علاقوں میں چلنے والی بسیں بھی اپنے ڈپو پر کھڑی رہی۔شہر کے مشرقی نواح میں اتنی زور دار برفباری ہوئی کہ متعدد افراد اپنی گاڑیاں بند کر کے اس میں چھپے بیٹھنے میں ہی اپنی عافیت سمجھی ۔ کچھ لوگوں نے ہمت کی تو انہوں نے اولوں سے ڈھکے ہونے کی وجہ سے پھسلتی ہوئی سڑک سے آہستہ آہستہ آمدورفت کرنے پر مجبور ہوئے ۔ اس وقت ان کی رفتار 5اور7کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ نہیں رہی ہو گی ۔ روم کی بعض سڑکوں پر بارش کا پانی کئی کئی فٹ جمع ہو گیا ۔ اس حوالے سے جو تصویریں اتاری گئی ہیں اور ویڈیو تیار کی گئی ہے اس سے شہر کی ناگفتہ بہ حالت کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔
مزید پڑھیں:- - -  -مسافر بردار جہاز نے2 کشتیوں کو ٹکر ماردی ، ایک ڈوب گئی

شیئر: