Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العزیزیہ ریفرنس، نیب کا حتمی بیان نہ دینے کا فیصلہ

  اسلام آباد... نیب نے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کےخلاف العزیزیہ ریفرنس فی الحال حتمی بیان نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق احتساب عدالت میں العزیزیہ اور فلیگ شپ کی ایک ساتھ دو سماعتیں ہورہی ہیںپراسیکیوشن کا کام مکمل ہوچکا ۔نیب نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک دونوں ریفرنسز پر سماعت مکمل نہیں ہوجاتی ۔ حتمی بیان نہیں دیاجائے۔ اس دوران نئے شواہد ملے تو انہیں عدالت کے روبرو پیش کیا جائےگا۔نیب کا موقف ہے کہ حتمی بیان استغاثہ کی طرف سے شواہد مکمل ہونے پر دیا جاتاہے احتساب عدالت حتمی بیان دینے کےلئے ہمیں مجبور نہیں کرسکتی۔ذرائع کے مطابق عدالت نے نیب سے حتمی بیان دینے کا کہا تھا تاکہ ملزم کا بیان ریکارڈ کیا جاسکے تاہم اب نیب کی جانب سے بیان نہ دینے پر عدالت نے فلیگ شپ میں واجد ضیاءاور نیب کے تفتیشی افسر کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ احتساب عدالت نے نیب کے حتمی بیان کا فیصلہ سپریم کورٹ کی طرف سے دی گئی ڈیڈ لائن کی وجہ سے کیا۔ عدالت اس معاملے پر تحریری حکم بھی جاری کرے گی۔واضح رہے کہ احتساب عدالت پاناما کیس کی روشنی میں بننے والے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو سزا سناچکی ہے جسے اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کردیاہے۔
 

شیئر: