Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جڑی ہوئی سعودی بچیوں کو جدا کرنے کا آپریشن کامیاب ہو گیا، الربیعہ

ریاض۔۔۔ سرجن ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے اعلان کیا ہے کہ جڑی ہوئی سعودی بچیوں  شیخہ اور شموخ کو الگ کرنے کا آپریشن کامیاب ہوگیا۔ دونوں کو الگ الگ بستروں پر منتقل کر دیا گیا۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر جمعرات کی صبح 7بجکر 30منٹ پر نیشنل گارڈز کے ماتحت کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی کے کنگ عبداللہ اسپیشلسٹ اسپتال ریاض میں سیامی بچیوں کا آپریشن کیا گیا۔ الربیعہ نے بتایا کہ ہماری ٹیم 30ڈاکٹروں، ماہرین ، تکنیکی اور نرسنگ کے عملے پر مشتمل تھی۔ آپریشن 8مرحلوں میں انجام دیا گیا۔ پہلے مرحلے کا آغاز دونوں بچیوں کو بیہوش کر کے کیا گیا۔ آپریشن میں 12گھنٹے صرف ہوئے۔ دونوں بچیوں کی عمریں 4ماہ ہیں اور ہر ایک کا وزن 6کلو گرام ہے۔ دونوں کے پیٹ کا زیریں حصہ ایک دوسرے سے جڑا ہوا تھا البتہ دونوں کا نچلا دھڑ مکمل ہے۔ جسم کے بعض اعضاء جزوی طور پر جڑے ہوئے تھے۔ سعودی عرب برادر اور دوست ممالک کے سیامی بچوں اور بچیوں کے کامیاب آپریشن میں شہرت رکھتا ہے۔ پوری دنیا میں اس حوالے سے سعودی عرب کو احترام کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ سعودی عرب اس قسم کے آپریشن کیلئے کامیاب ٹیم تیار کئے ہوئے ہے۔ کنگ عبدالعزیز سٹی میں اس طرح کے آپریشن خادم حرمین شریفین کی منظوری سے مفت کئے جاتے ہیں۔ پاکستان کے سیامی بچوں کابھی یہاں کامیاب آپریشن ہو چکا ہے۔ 

شیئر: