Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’پچاس سے زیادہ جیل جائیں گے‘‘

اسلام آباد:  وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف کے وکیل نے اگر کروڑوں روپے فیس نہ لی ہوتی تو وہ بھی مان جاتے کہ نواز شریف کو سزا ہونی چاہیے۔ ذرائع کے مطابق فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کے موقع پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے استدعا کی کہ وزیر اطلاعات کے بیان کا نوٹس لیا جائے جس میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف سو فیصد جیل جائیں گے۔
فواد چودھری نے آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ حارث سینئر وکیل ہیں اگر کروڑوں روپے فیس نہ لی ہوتی تو وہ بھی مان جاتے کہ کیس میں نواز شریف کو سزا ہونی چاہیے،بدقسمتی ہے ایسے فول پروف مقدمات ختم ہونے میں سالوں لگ جاتے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی لیڈرشپ ہے نہ نظریہ، صرف پیسے بچانے کے لیے سیاست ہو رہی ہے ، پچاس سے زیادہ جیل جائیں گے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اطلاعات نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ نواز شریف سو فیصد دوبارہ جیل جائیں گے ، جن پر کیس چل رہے ہیں وہی گرفتار ہوں گے وزیراعظم کہتے ہیں چوروں ڈاکوؤں کو نہیں چھوڑوں گا تو اپوزیشن کھڑی ہوجاتی ہے ۔

شیئر: