Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان صوبہ قندھار میں پولنگ، سرحد بند

کابل... افغان صوبے قندھار میں ہفتے کو رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق ِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔5 لاکھ سے زائد ووٹرز کے لئے پورے صوبے میں 173 پولنگ اسٹیشن قائم ہیں۔ قندھار میں طالبان کے بڑے پرتشدد حملے کے تناظر میں ووٹنگ موخر کر دی گئی تھی۔ایک اور افغان صوبے غزنی میں ابھی تک حلقہ بندیوں پر اختلافات کی وجہ سے الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکا۔ قندھار میں انتخابات کے باعث پاکستان نے افغانستان کے سا تھ سرحد باب دوستی کوسیل کردیا ، تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔ دریں اثناءافغانستان میں خودکش کار بم دھماکے میں6 افراد ہلاک جبکہ متعددزخمی ہو گئے ۔ افغان صوبائی حکومت کے ترجمان عبدالرحمان بتایا کہ صوبہ وردک کے ضلع میدان سابار میں خودکش حملہ آور نے پولیس گاڑیوں کے ایک مرمتی سینٹر میں بارود سے بھری کار کو اڑا دیا ۔

شیئر: