Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احسن اقبال پر فائرنگ کے مجرم کو27 سال قید

گوجرانوالہ...عدالت نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیرداخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کرنے والے مجرم کو27سال قید کی سزا سنادی۔ مجرم عابد حسین پر ایک لاکھ 90 ہزار جرمانہ بھی عائد کردیا گیا ۔گوجرانوالہ کی خصوصی عدالت میں سابق وزیرداخلہ احسن اقبال پرقاتلانہ حملہ کرنے اور فائرنگ سے زخمی کرنے والے مجرم عابد حسین سمیت 4سہولت کاروں کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔واضح رہے سابق وزیرداخلہ احسن اقبال پر نارووال میں اتوار کے روز مئی 2018میں اس وقت قاتلانہ حملہ کیا گیا جب احسن اقبال اپنے انتخابی حلقے میں کارنرمیٹنگ سے خطاب کے بعد واپس جانے لگے۔ احسن اقبال نے جب پارٹی کارکنان سے خطاب کیا تو اس وقت مسلح مجرم عابد حسین بھی تقریب میں موجود تھا۔ جونہی احسن اقبال خطاب کے بعد اپنی گاڑی میں سوار ہونے لگے تومجرم نے سابق وزیرداخلہ پر فائرنگ کردی۔احسن اقبال فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوئے مجرم عابد نے فائرنگ کی توگولی پستول میں پھنس گئی۔اسی دوران سکیورٹی اہلکاروں نے مجرم کو موقعے پر ہی دبوچ لیا۔ تاہم جو گولی چلائی گئی وہ احسن اقبال کے بازو کو چھوتی ہوئی پیٹ میں پیوست کرگئی۔ 

شیئر: