Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاشقجی کیس میں ملوث افراد کیخلاف عدالتی کارروائی مملکت میں کی جائیگی، عادل الجبیر

    ریاض  - - - -سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف عدالتی کارروائی مملکت میں کریں گے ۔ بحرین میں منعقدہ سالانہ سیکیورٹی کانفرنس " منامہ ڈائیلاگ" کے موقع پر ا پنے ہم منصب بحرینی شیخ خالد بن احمد آل خلیفہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ترکی اور سعودی عرب قریبی دوست ہیں اور ہمارے  مثالی دیرینہ تعلقات ہیں ۔  انہوں نے  کہا کہ مشرق وسطی میں دو نظریات ہیں ۔ سعودی عرب ہمیشہ تعمیری اور اصلاحی سوچ کاروشن ویژن کا حامل رہا ہے جبکہ ایران کا تاریک نظریہ ہے ۔  سعودی عرب اور امریکہ کے تاریخی تعلقات کے حوالے سے  عادل الجبیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین جو تعلقات قائم ہیں ان میں کسی قسم کی تبدیلی کا امکان نہیں ۔ سعودی عرب اور خلیجی ممالک ٹرمپ انتظامیہ کی حقیقت پر مبنی اور سمجھ دارانہ پالیسی کی حمایت کرتے ہیں ۔ دنیا میں دہشتگردی کی پشت پناہی میں ایران کا سب سے بڑا کردار ہے ۔ خلیج تعاون کونسل کے حوالے سے  سعودی وزیر خارجہ  نے کہاکہ خطے کے استحکام کیلئے خلیج کونسل کا کردار مثالی ہے ۔  کوشش کی کہ قطر کے ساتھ اختلافات سے خلیج تعاون کونسل متاثر نہ ہو ۔ اس موقع پر بحرین کے وزیر خارجہ آل خلیفہ نے کہا کہ منامہ حکومت اب بھی خلیج تعاون کونسل کو علاقائی استحکام کا ستون بنانے کے لئے کوشاں ہے ۔ خطے کے استحکام اور ترقی کیلئے سعودی عرب کا کردار انتہائی اہم ہے ۔ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے سلطنت عمان کے سلطان قابوس کی حکمت عملی پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے ۔
مزید پڑھیں:- - - - - -اب تک 6 لاکھ سے زائد عمرہ ویزے جاری کئے جا چکے ہیں ،وزارت حج

شیئر: