Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس مشرق وسطیٰ میں امریکہ کی جگہ نہیں لے سکتا،جیمز میٹس

مناما۔۔۔امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے باور کرایا ہے کہ روس شامی حکومت کے سربراہ بشار الاسد کے مفاد میں اپنی عسکری کامیابیوں کے بل بوتے پر شام میں اپنا اثر و رسوخ بڑھا رہا ہے تاہم وہ مشرق وسطیٰ میں امریکہ کی جگہ نہیں لے سکتا۔ بحرین میں سالانہ منامہ ڈائیلاگ سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں میٹس نے کہا کہ روس کی موقع پرستی اور شامی عوام کے خلاف بشار الاسد کی مجرمانہ سرگرمیوں سے چشم پوشی اس بات کا ثبوت ہے کہ ماسکو بنیادی اخلاقی اصولوں کی حقیقی پاسداری سے محروم ہے۔جیمز میٹس نے واضح کیا کہ آج میں یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ روس خطّے میں اْس طویل، دائمی اور شفاف پاسداری کی جگہ نہیں لے سکتا جس کا مظاہرہ امریکہ کی جانب سے مشرق وسطیٰ کے حوالے سے کیا جاتا رہا ہے۔امریکی وزیر دفاع نے باور کرایا کہ ہم اْن شراکت داروں کو سپورٹ کرتے ہیں جو انارکی اور شورش کو استحکام سے بدلنا چاہتے ہیں۔

شیئر: