Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پر کسی بھی شکل میں توہین قابل سزا جرم ہے،پبلک پراسیکیوشن

جدہ۔۔۔سعودی پبلک پراسیکوشن نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا یا تکنیکی ذرائع سے ویڈیو کلپ یا تصویر یا تبصرے کے ذریعے کسی کی توہین یا ہرزہ سرائی قابل سزا جرم ہے۔ اس پر ایک برس تک قید اور 5لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہے۔ پبلک پراسیکیوشن نے یہ اطلاع دیتے ہوئے اس امر کی جانب بھی توجہ مبذول کرائی کہ کسی کی آبرو  یا حیثیت عرفی کو زک پہنچانے والی تحریر یاتصویر یا واقعہ کی ترسیل یا تخلیق جرم ہے۔ ایسا کرنے پر ایک برس تک قید او ر5لاکھ ریال تک جرمانہ ہو گا۔ دونوں میں سے کسی ایک سزا پر بھی اکتفا کیا جا سکتا ہے۔ 

شیئر: